ایکسپو میں سیوڈیکس نمائش،پی او ایف اپنی تمام مصنوعات کے ساتھ شریک

      ایکسپو میں سیوڈیکس نمائش،پی او ایف اپنی تمام مصنوعات کے ساتھ شریک

  



لاہور(پ ر)پی او ایف وطن عزیز کا سب سے بڑا دفاعی پیداوار کا ادارہ لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ دوسری SAVDEX نمائش میں اپنی تمام مصنوعات کے ساتھ شریک ہے۔ جنرل ندیم رضا چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد پی او ایف سٹال کا دورہ کیا ان کے ہمراہ وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی تھیں۔پی او ایف سٹال آمد پرمیجرجنرل اظہرنوید حیات ڈائریکٹر جنرل کمرشل پی او ایف بورڈنے ان کا استقبال کیا اور پی او ایف مصنوعات کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے پی او ایف کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی تعریف کی۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد مقامی سپلائرز اور وینڈرز کے مابین مسابقت کی فضاء قائم کرنا ہے تا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو ملکی سطح پر اعلیٰ معیار اور کم قیمت پر Raw material اور سٹور کا حصول ممکن ہو سکے۔POF مصنوعات میں آٹو میٹک رائفل، لائیٹ میڈیئم اور ہیوی مشین گن، اینٹی ایئر کرافٹ ہتھیار، ایئر کرافٹ بم، کندھے سے فائیر کیا جانے والا راکٹ، ملٹی بیرل راکٹس، ہینڈ گرینیڈ،مختلف قسم کے فیوزز، پیکنگ میٹریل اور پلاسٹک مصنوعات، مختلف قسم کے کمرشل استعمال کے بارود، ڈائنا مائیٹس اور ڈیٹو نیٹر شامل ہیں۔ پی او ایف کے قیام کا مقصد پاکستان کی مسلح افوا ج کی اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ پی او ایف مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی 100فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد دنیا کے 40ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد بھی کر رہا ہے۔ ا علیٰ معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے پی او ایف اعلیٰ معیار کا Raw Materialاو رمختلف قسم کے سٹور مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے خریدتا ہے۔پی او ایف میں تمام سٹورز کی خریداری PPRAکے قوانین کے مطابق قومی اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی او ایف میں رجسٹرڈ سپلائرز کو نان رجسٹرڈ سپلائرز کی نسبت یہ فائدہ ہوتا ہے کہ رجسٹرڈ سپلائرز کو 2فیصد Bid Money جبکہ نان رجسٹرڈ سپلائرز کو 5فیصدBid Moneyجمع کرانی پڑتی ہے۔ پی او ایف سٹال پر پی او ایف ٹیم کی سربراہی میجرجنرل اظہر نوید حیات ڈائریکٹر جنرل کمرشل کر رہے ہیں۔

نمائش

مزید : میٹروپولیٹن 1