قوموں کی ترقی میں نصاب اہم کردار ادا کرتا ہے،رائے منظور حسین

    قوموں کی ترقی میں نصاب اہم کردار ادا کرتا ہے،رائے منظور حسین

  



لاہور(سٹی رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بْک بورڈرائے منظور حسین ناصر کی سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز،ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹرز اور کالم نگاروں کی شرکت۔اس موقع پر رائے منظور حسین ناصر نے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں میڈیا کا مثبت کردار ہونا بہت ضروری ہے۔ یکساں نصاب کے حوالے سے کام کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ نصاب کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ رائے منظور حسین ناصر نے مزید بتایا کہ ادارہ کروڑوں کی تعداد میں طلباو طالبات کو بروقت معیاری نصابی کتب فراہم کرتا ہے۔صحافیوں کے وفد میں نعیم مصطفٰے، ہمایوں سلیم، ایاز شجاع، محمد الیاس،علی رضوی، ناصر اقبال خان، ناصر چودھری اور دیگرنے شرکت کی اور ادارہ کے لیے ہر ممکن میڈیا کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔

رائے منظور حسین

مزید : میٹروپولیٹن 1