رانا اکیڈمی کی تقریب تقسیم انعامات،صوبائی وزراء کی خصوصی شرکت

    رانا اکیڈمی کی تقریب تقسیم انعامات،صوبائی وزراء کی خصوصی شرکت

  



لاہور(پ ر)رانا گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام رانا اکیڈمی (والٹن کیمپس) اور رانا سائنس ہائی سکول نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ، سابقہ وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ زبیر احمد اعجاز، پروفیسر اینا،یونیورسٹی آف ساؤتھ افریقہ، میجر سلیم، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، سنیئر صحافی امین حفیظ، ڈائریکٹر کنکورڈیہ کالج واصف بشیر انجم، چیئرمین رانا اکیڈمیز رانا عنصر محمود، سنیئر صحافی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا اکیڈمیز میاں حبیب سمیت اساتذہ کرام، بچوں اور والدین نے بھر پور شرکت کی۔ تمام حکومتی وزراء نے رانا گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر میں رانا اکیڈمی جیسے اداروں کو سپورٹ کرے گی۔ حکومت پرائیویٹ اداروں کا بھر پور ساتھ دے گی۔میاں اسلم اقبال نے رانا اکیڈمی کو تعلیمی خدمات پر مبارکباد دی۔انہوں نے رانا اکیڈمی (والٹن کیمپس) کے طالبِ علم عبدالاحد کو فرسٹ ائیر میں 514 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن، مجیر صدیقی کو 505 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن اور حماد بن سیف کو 469 نمبر حاصل کر کے والٹن روڈ کی پہلی پوزیشن پر مبارکباد دی۔رانا اکیڈمی کی انتظامیہ نے لاہور بورڈ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر عبدالاحد کو ایک لاکھ کیش ایوارڈ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مجیر صدیقی کو ہنڈا CD موٹرسائیکل اور حماد بن سیف کو ہنڈا CD موٹر سائیکل ایوارڈ دیا۔چیئرمین رانا گروپ آف انسٹی ٹیوشنز رانا عنصر محمود نے تمام اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔

رانا اکیڈمی

مزید : میٹروپولیٹن 1