ورچوئل یونیورسٹی کا کانووکیشن،539طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

  ورچوئل یونیورسٹی کا کانووکیشن،539طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

  



لاہور(پ ر)ورچوئل یونیورسٹی فیصل آباد کانووکیشن میں 539 طلبا کو ڈگریاں، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ گریجوایٹ ہونے والوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز، مینجمنٹ سائنسز،سائنس و ٹیکنالوجی، آرٹس اور ایجوکیشن کے طلبہ شامل تھے۔ بی ایس اور بی ایڈ کے 185 طلبا و طالبات. ماسٹر ڈگری پروگرام کے 273 طلبا و طالبات اور ایم فل کے 81 طلبا و طالبات ڈگری لینے کے اہل ٹھہرے۔ کانووکیشن میں 6 طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل اور 16 طلبا و طالبات کو میرٹ سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔ وائس چانسلر گورمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ فاروق نے مہمان خصوصی کے طور پہ شرکت کی۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے خصوصی شرکت کی۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ فاروق نے طلبہ میں گولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے کہا کہ یونیورسٹی آئی ٹی کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی فری لانسنگ میں حکومت کے ساتھ مل کر لاکھوں طلبہ کو ای روزگار کے قابل بنارہی ہے. انہوں نے تمام کامیاب طلبہ کو ڈگریاں مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔.کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ ابلاغیات میں ذیشان کھوکھر نے گولڈ میڈل حاصل کیا. ایسوسی ایٹ ڈگری ان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں راجہ باسط علی خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا.4 سالہ بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ثنا چوہدری کو گولڈ میڈل ملا. محمد عمران، ثانیہ انور، راشد کلیم، محمد عمران، کرن بتول و دیگر کو میرٹ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

ڈگریاں تقسیم

مزید : میٹروپولیٹن 1