کورونا وائرس کے حوالے سے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں،حنید لاکھانی

  کورونا وائرس کے حوالے سے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں،حنید لاکھانی

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ کراچی میں کرونا وائرس کیس کا سامنے آنا تشویشناک ہے کرونا وائرس حکومت کا نہیں انسانی مسئلہ ہے سب کو تعاون کرنا چائیے ملکر اس وائرس کے خلاف ہمیں اقدامات اٹھانے ہونگے کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت کے انتظامات بہتر ہیں صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر اس وائرس کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف ہیلتھ ماہرین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی وبا سے نجات کے لیے عوام میں احتیاطی تدابیر کو اجاگر کرنا بے حد ضروری ہے میڈیا اور سوشل میڈیا عوام میں اس بیماری سے بچاو سے متعلق آگاہہی فراہم کرنے میں اپنا موٗثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان میں کرونا وائرس وبائی شکل اختیار کررہا ہے تو دوسری جانب شہر قائد میں کروناوائرس کا کیس سامنے آتے ہی سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں 1500روپے تک اضافہ ہو گیا ہے اور 80روپے و الاڈبہ2500روپے تک فروخت ہونے مہنگے ماسک فروخت کرنے والے عناصر کروائی ہونی چاہیے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر