کراچی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس

  کراچی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)ایم این اے کیپٹن جمیل احمد خان نے کمیٹی کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ کیماڑی سانحہ کے ذمہ دارن کا جلد از جلد تعین کیا جائے اور کراچی پورٹ کے پاس کیا حفاظتی اقدامات ھیں ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے کیا کراچی پورٹ پر سویا بین ڈسٹ سے بچاو کے انٹر نیشنل لیول کے اینٹی ڈسٹ فلٹرز لگائے گئے ہیں۔؟ کے پی ٹی غفلت کی مرتکب ہے۔ پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے قائمہ کمیٹی میں وفاقی حکومت پر الزام تراشی جاری رکھی اور وفاقی حکومت کو سانحہ کیماڑی کا زمہ دار ٹہرایا جبکہ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سارا ملبہ صوبائی حکومت پر گراتے رھیایم این اے کیپٹن جمیل احمد خان نے قائمہ کمیٹی کے سامنے اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کیماڑی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے زمہ دار اداروں کی کوتاہی کی وجہ سے اموات ہوئی تھی اور دونوں وفاقی و صوبائی حکومتیں برابر کی زمہ دار ھیں ایم این اے کیپٹن جمیل احمد خان کا کہنا ھے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں ایک دوسرے پر الزام تراشی کررھی ھیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں سانحہ میں جان بحق افرد کے لواحقین کو فوراً معاوضہ ادا کرے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر