دی آرٹس فورم کا افتخار بیگ سے اظہار تعزیت

      دی آرٹس فورم کا افتخار بیگ سے اظہار تعزیت

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) دی آرٹس فورم کے ذمہ داران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سینئر صحافی اور روزنامہ دنیا کے شوبز رپورٹر مرزا افتخار بیگ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما ئے اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔ دی آرٹس فورم کے ذمہ داران میں نجم الدین شیخ، محمد اسلم خان، مبشر میر، رضوان صدیقی، سید عبدالباسط، زیڈ ایچ خرم، سید نسیم شاہ ایڈووکیت، اویس ادیب انصاری، صباحت بخاری، قندیل جعفری، ڈاکٹر جاوید منظر، سہیل عابدی اور انور حسین شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر