عوام زیر زمین مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں،شہزاد قریشی

عوام زیر زمین مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں،شہزاد قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ کراچی کو یومیہ 70 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے سندھ حکومت کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں جس سے اس کمی کو پورا کیا جاسکے شہر میں پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جارہے شہر کے پانچ بڑے پمپنگ اسٹیشن عدم توجہی کے باعث ناکارہ کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں رکن سندھ اسمبلی نے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں 50 فیصد کچی آبادی اور 50 فیصد پختہ آبادیوں میں شہری رہائش پزیر ہے کراچی کے دو کروڑ انسانوں میں سے زیادہ تر لوگ زیر زمین مضر صحت پانی ٹینکروں کے ذریعے حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ شہر میں پانی کی کمی کے خلاف آئے دن شہر میں احتجاج اور مظاہرے ہوتے رہتے ہیں مگر آج تک کسی وزیر یا ذمہ دار نے اسمبلی سے پانی کی کمی کے خلاف واک آؤٹ نہیں کیا۔ حکمرانوں کی اس نا اہلی اور پانی کی کمی کا پورا فائدہ ٹینکر مافیا اٹھا رہا ہے ٹینکر مافیا شہر میں پانی کی کمی کے نام پرکراچی شہر سے کروڑ وں روپے کما رہا ہے اور ساتھ ہی شہر کی سڑکیں بھی تباہ کررہا ہے