ٹرانسمیشن سیکٹر میں مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، رحمت بلوچ

ٹرانسمیشن سیکٹر میں مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، رحمت بلوچ

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) نیپرا کے ممبر رحمت اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ محفوظ، قابل اعتماد اور پائیداد بجلی کی فراہمی میں ٹرانسمیشن سیکٹر کا اہم کردار ہے۔ ٹرانسمیشن سیکٹر درپیش مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز کو حل کرنے کیلئے قابل تجدید ذرائع سے انخلا جس کی وجہ سے مجموعی طور پر ملکی اور خاص طور پر بجلی صارفین کی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ مزید برآں ماہرین نے اپنے خیالات میں اظہار کیا اور ٹرانسمیشن سیکٹر کے مؤثر کردار کے ذریعے پائیدار ترقی کے ہدف کے حصول کے لئے پاکستان کو آگے بڑھانے کا راستہ تجویز کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹرانسمیشن سیشن میں ٹرانسمیشن کمپنیوں کے کردار، آئندہ چیلنجز جیسا کہ صحیح سمت کا تعین، صوبائی گرڈ کمپنیوں کی شکل میں مسابقت، ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن وغیرہ پر توجہ دی گئی۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے شکریہ ادا کیا۔ اور ریسورس پرسنز میں تحائف اور سندیں تقسیم کیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر