کرونا وائرس، شہر قائد کے باسیوں میں خوف وہراس

کرونا وائرس، شہر قائد کے باسیوں میں خوف وہراس

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آتے ہی شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آتے ہی شہری شدید خو ف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں،شہری پریشان ہیں کہ وائرس سے بچنا ممکن کیسے ہوگا۔راتوں رات کرونا وائرس کے ریکارڈ ہونے والے کیس نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں کردیا ہے، جبکہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی ہے۔شہر بھر کے میڈیکل اسٹورزپرماسک ملنا بند ہوگئے جبکہ کپڑے کا عام سا ماسک بھی سو روپے میں مل رہا ہے جبکہ کرونا کے خصوصی ماسک مارکیٹ میں سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔

مزید : صفحہ اول