پاکستان میں سفارتخانہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے پر اقدامات

پاکستان میں سفارتخانہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے پر اقدامات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سفارتخانہ پاکستان، تہران ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے تناظر میں صورتحال پر پوری طرح سے نگرانی کر رہا ہے اور ایران میں موجود ہمارے پاکستانی شہریوں کے لئے مندرجہ ذیل خصوصی اقدامات اٹھایا ہے مشہد اور زاہدان میں سفارتخانہ اور اس کے ذیلی مشن کورونیوائرس کے پھیلنے پر حکومت اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے صحت اور مقامی حکام کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر رہے ہیں۔مشہد اور زاہدان میں واقع سفارت خانہ اور اس کے ذیلی مشنوں کا ایران میں پاکستانی برادری کے رہنماؤں، ممبران، زائرین اور پاکستانی طلباء سے رابطہ ہے۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور ایرانی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے مرض سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔- سفارت خانے اور اس کے سب مشنوں میں چوبیس گھنٹے کی ہیلپ لائنیں قائم کی گئیں ہیں تاکہ خوف و ہراس کو دور کرنے کے لئے کورونا وائرس پھیلنے پر ہماری برادری کو تازہ خبرفراہم کی جاسکے۔- ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے نامزد اسپتالوں کے احتیاطی تدابیر، ہاٹ لائن نمبرز، ای میلز کے پتے، نام اور رابطہ نمبروں پر مشتمل مخصوص رہنما خطوط سوشل میڈیا کے ذریعے ایران میں پاکستانی کمیونٹی کے ممبروں کے درمیان گردش کیے گئے ہیں۔- سفارت خانہ قونصلر خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مزید یہ کہ زیادہ سے زیادہ ایرانی حکام کے ساتھ ویزا اوور اسٹے کے حل کے لئے تعاون اور زائرین کے ویزا فیس کے مسائل کے حل سمیت امداد فراہم کی جارہی ہے۔ مدد وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو زاہدان۔ تفتان بارڈر پر کھانا، پناہ گاہ، ادویات وغیرہ میں ضروری فراہم کیا جارہا ہے۔- سفارتخانہ اور اس کے ذیلی مشن مشہد اور زاہدان ایران کے مختلف جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء سے رابطے میں ہیں۔ یونیورسٹیوں کو ان کے انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ ایران میں قیام کے خواہشمند پاکستانی طلباء کو ہاسٹل بند ہونے کی صورت میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی

مزید : صفحہ اول