کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے پر میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب

کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے پر میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیسز سامنے آنے پر کراچی شہر میں میڈیکل اسٹورزسے ماسک غائب ہو گئے ہیں۔ ملک میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے استعمال ہونے والے سرجیکل ماسک شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئے۔مارکیٹ سروے کے مطابق سرجیکل ماسک مارکیٹ سے غائب ہوگئے، کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، مارکیٹ میں سرجیکل ماسک کا  باکس 1000 روپے کا ہوگیا،ذرائع نے بتایاکہ جس کے پاس ماسک ہے وہ بلیک کررہا ہے، ماسک کی بیرون ملک اسمگلنگ ہورہی ہے، مارکیٹ میں ہر گھنٹے بعد ماسک کے ریٹ تبدیل ہورہے ہیں۔کراچی شہر کے میڈیکل اسٹورمالکان نے بتایا کہ عام ماسک کا ڈبہ پہلے300سے400روپے تک کا تھا جس کی اب قیمت کئی گناہ بڑھنے کے بعد عام ماسک کے ڈبے کی قیمت ہزارروپے سے زائد ہو گئی ہے۔مالکان کے مطابق عام ماسک کی قلت بھی ہے جبکہ ماسک این۔95 بھی مہنگا ہوگیا ہے۔دکاندار کے مطابق ماسک مہنگے ہونے کے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

  

مزید : صفحہ اول