لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین اینٹوں کے ٹرک سے ٹکرا گئی، کوئی جانی نقصان نہیں

لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین اینٹوں کے ٹرک سے ٹکرا گئی، کوئی جانی ...

  



لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین گرین لائن ٹرین اینٹوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ٹرین کا انجن اور ٹرک تباہ ہوگیا حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا پولیس و امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ناروکی ریلوے پھاٹک پر موجود گیٹ مین سہیل کے مطابق میں گیٹ بند کر رہا تھا تو ٹرک نمبری C 1366 ڈرائیور نے زبردستی ٹرک کو کراس کرنے کی کوشش کی تو اینٹوں کا بھرا ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا حادثہ میں ٹرین کا انجن اور ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی بتایا جارہا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی-

مسافر ٹرین

مزید : صفحہ اول