بینکوں کو تیسرے روز سرکاری حج سکیم کی40ہزار سے زائد درخواستیں موصول
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ملک بھر میں سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی جاری تیسر ے دن تک 40ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں حبیب بنک سب سے آگے 8ہزار 670درخواستیں موصول،مسلم کمرشل بنک 7ہزار797کے ساتھ دوسرے نمبر، پر یونائٹڈ بنک 7ہزار 57کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔میزان بنک 4ہزار 3کے ساتھ چوتھے پر ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں درخواستوں کی وصولی کی تعداد کم ہوگئی ہے گزشتہ روز شام 6بجے تک موصول ہونے والی درخواستوں کے مطابق الائیڈ بنک 2953درخواستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر،نیشنل بنک 2773درخواستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر، بنک الحبیب 1712درخواستوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر، بنک الفلاح 1264درخواستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر،بنک آف پنجاب 1042درخواستوں کے ساتھ نویں نمبر پر،فیصل بنک 940درخواستوں کے ساتھ دسویں نمبر پر، زرعی ترقیاتی بنک 761درخواستوں کے ساتھ گیارویں نمبر پر عسکری بنک 536درخواستوں کے ساتھ باہوریں نمبر پر حبیب میٹروپولیٹن 406درخواستوں کے ساتھ تیرہویں نمبر پر ہے۔
درخواستیں