حافظ شفیق کاشف کی مسجد نبوی ؐکے امام و موذن الشیخ الیاد الشکری سے ملاقات

    حافظ شفیق کاشف کی مسجد نبوی ؐکے امام و موذن الشیخ الیاد الشکری سے ملاقات

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مسجد نبوی ؐکے امام و موذن الشیخ الیاد الشکری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی اسلام اور شعائر اسلام سے والہانہ عقیدت و محبت میں نے دنیا میں کہیں نہیں دیکھی وہ چیرمین حج وعمرہ کمیٹی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ شفیق کاشف کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے مسجد نبویؐ میں ان سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ عازمین حج وعمرہ کی خدمت کے ساتھ ساتھ پیغام ٹی وی کے ذریعے آپ جو لوگوں کی کردار سازی کررہے ہیں یہ بہت بڑے اجر و ثواب کا باعث بنے گاانہوں نے فرمایا حجاج بیت اللہ کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنا لیں تو اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنت میں بھی اکٹھا کرے گا۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر