ٹیپ انتخابات، فاونڈر گروپ اور یونٹی گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

  ٹیپ انتخابات، فاونڈر گروپ اور یونٹی گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن (ٹیپ)کے 14مارچ کو ہونے والے انتخابات میں فاونڈر گروپ اور یونٹی گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع دونوں گروپوں نے کاغذات جمع کرانے کے ساتھ ہی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔نارتھ زون لاہور، اسلام آباد، پشاور، کھاریاں، سیالکوٹ، فیصل آباد،ملتان اور دیگر علاقوں کے 336کے قریب ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کر یں گے فاونڈر گروپ نے 4امیدوار لاہور ایک فیصل آباد اور ایک اسلام آباد سے دیاہے۔ جبکہ یونٹی گروپ نے 5امید وار لاہور سے اور ایک امیدوار اسلام آباد سے دیاہے آج سے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہوگی کل اعتراضات داخل کیے جاسکیں گے۔
ٹیپ

مزید :

صفحہ آخر -