عمرہ زائرین پر پابندی سے حج آرگنا ئز رکو کروڑوں کا نقصان

  عمرہ زائرین پر پابندی سے حج آرگنا ئز رکو کروڑوں کا نقصان

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)26 فروری بدھ کی رات عمرہ پر پابندی کے اڑھائی بجے رات نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد جدہ اور مدینہ جانے والی فلائٹس سے بورڈنگ کے بعد عمرہ زائرین کو اتارنے کے بعد عمرہ ٹریڈ اضطراب کا شکار۔عمرہ کب شروع ہوگا ائیر لائز بھی بے خبر ٹریول ٹریڈ کو کروڑوں کا نقصان کا سامنا ہوٹلز بک، ائیرلائز کی ٹکٹ کنفرم، ویزہ چارجز کی ایڈوانس ادائیگی کے بعد ملک بھر میں عمرہ کا کاروبار کرنے والوں سمیت عمرہ زائرین کی نیندیں حرام ہوگئیں ائیر لائز نے ٹکٹ کینسل کردیں ہیں اور فری ریفنڈ کی سہولت دے دی ہے یہی مثبت اقدام پایا جارہاہے یہی صورت حال ایران، عراق،شام جانے والے زائرین کی بتائی جارہی ہے ہزاروں زائرین کی ٹکٹ خریدی جاچکی ہیں ایران، عراق،شام میں ہوٹلز بک ہیں عمرہ ٹریڈ کے ساتھ ساتھ زائرین کو بھیجنے والے بھی پریشان ہیں عمرہ کاروبارکرنے والوں کی جان سعودیہ کی نئی عمرہ پالیسی نے نکال دی ہے جس میں ہر چیز کی ایڈوانس ادائیگی کی جاتی ہے ایڈوانس بلاک فروخت کرنے والے الگ پریشان ہیں کروڑوں روپے ادا کرچکے ہیں عمرہ کمپنیوں نے وزیر اعظم سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے عمرہ اور زائرین کی ٹریڈکو بچانے کی درخواست کی ہے

نقصان

مزید : صفحہ آخر