نندی پورپاور پراجیکٹ ریفرنس کافیصلہ 10 مارچ کو سنایا جائیگا

نندی پورپاور پراجیکٹ ریفرنس کافیصلہ 10 مارچ کو سنایا جائیگا

  



  

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے دلائل سننے کے بعدنندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ 10 مارچ کوسنایا جائے گا،راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل مکمل فیصلہ محفوظ کیاگیا اور بریت کی چار درخواستوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کر دی گئی، نندی پور ریفرنس میں عدالت بابر اعوان کو پہلے ہی بری کر چکی ہے،راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے کہاکہ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف پر کرپٹ پریکٹس کا کوئی الزام نہیں لگایاگیا، وکیل نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت اسی دلیل پر ہوئی کہ انہوں نے کوئی مالی فائدہ نہیں لیا۔

نندی پورفیصلہ

مزید : صفحہ آخر