وزیراعلی پنجاب کا تونسہ میں پولیو کیس پر اظہار تشویش،سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب

  وزیراعلی پنجاب کا تونسہ میں پولیو کیس پر اظہار تشویش،سیکرٹری صحت سے رپورٹ ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے واقعہ کے بارے میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے بعد تونسہ میں پولیو کیس کا سامنے آنے پر سخت تشویش ہے۔ انسداد پولیو کے لئے موثر عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو عملی طور پر نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر