رانا ثنا اللہ سے یوٹیلیٹی بلز،ملازمین کی تعداد،اخراجات کی تفصیل طلب

    رانا ثنا اللہ سے یوٹیلیٹی بلز،ملازمین کی تعداد،اخراجات کی تفصیل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ سے بجلی، گیس، ٹیلی فون کے بلوں،ملازمین کی تعداد سمیت گھر کے دیگر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔بتایا گیا ہے کہ نیب نے رانا ثنااللہ کو تمام تفصیلات 6 مارچ کو ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ یا کم از کم تین سال کا ریکارڈ جمع کروایا جائے ۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران بجلی، گیس، ٹیلی، موبائل فون کا ریکارڈ جمع کرائیں،ہر سال کتنا بل آیا علیحدہ علیحدہ تفصیل ہمراہ لائیں جبکہ کسی کلب کی ممبر شپ کی صورت میں اس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
نیب لاہور

مزید :

صفحہ آخر -