سوشل میڈیا مجوزہ قوانین کیخلاف نئے کیس میں وفاق کو نوٹس
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کے خلاف ایک اور کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر فریقین سے 14 روز میں جواب طلب کر لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ سوشل میڈیا کے حوالے سے رولز 2020 کو چیلنج کیا ہے،حکومت سوشل میڈیا کو کنٹرول کرکے آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا چاہتی ہے، سوشل میڈیا رولز 2020 آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے تحریری جواب طلب کر لیا۔
سوشل میڈیا قوانین