مسلم لیگ عوام کی ترجمان، مسائل حل کروانا اولین ترجیح,سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے زبیر احمد خان اور فیاض تبسم کی ملاقات،سیاسی،بلدیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ عوام کی ترجمان، مسائل حل کروانا اولین ترجیح,سپیکر پنجاب اسمبلی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی امور کی انجام دہی کیلئے ذمہ داری ملنے پر مسلم لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ضلع میں موجودہ سیاسی اور بلدیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی ترجمان ہے، عوامی مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بعد ازاں سابق وفاقی وزیر رئیس منیر احمد اور ایم پی اے رئیس نبیل سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر