فیصل آباد میں فیس ماسک کی بلیک مارکیٹنگ شروع ہو گئی

فیصل آباد میں فیس ماسک کی بلیک مارکیٹنگ شروع ہو گئی

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کروناوائرس کے مشتبہ مریض سامنے آتے ہی فیس ماسک کی بلیک مارکیٹنگ شروع ہو گئی۔ باخبر ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں کروناوائرس کے مشتبہ مریض کے سامنے آتے ہی فیس ماسک کی قیمت سے 3سو سے زائد فیصد اضافہ ہو گیا ہے پہلے فیس ماسک کی قیمت فی پیکیٹ 80سے 100روپے تھی جبکہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے متعلق اطلاعات ملتے ہی فیصل آباد میں فیس ماسک کی قیمت 400روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

فیس ماسک

مزید : صفحہ اول