بشارت راجہ نا اہلی کیس کی سماعت 5 مارچ تک کیلئے ملتوی
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن میں وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی نااہلی کیس کی سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔الیکشن کمیشن میں وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی نااہلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔ وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ معاو ن وکیل نے کہاکہ بشارت راجہ کے مرکزی وکیل بیمار ہیں کچھ وقت دیا جائے۔ درخواست گزار نے کہاکہ یہ مسلسل چوتھی بار ہورہا ہے جواب جمع نہیں کرایا جارہا۔الیکشن کمیشن نے بشارت راجہ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی۔وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کے خلاف سابق ایم پی اے سیمل راجہ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔دریں اثناجمعرات کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف اکبر ایس بابر کی دو نئی درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کررکھا ہے۔
بشارت راجہ