ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کا زمین ڈاٹ کام کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کا اعلان

    ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کا زمین ڈاٹ کام کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کا اعلان

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابو بکر بھٹی چیئرمین میڈیا کمیٹی عقیل ملک کی ممبران میڈیا کمیٹی کے ساتھ زمین ڈاٹ کا م کے بائیکاٹ کا اعلان تحریک کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کی۔میڈیا کمیٹی کے پیٹر ن انچیف عمرملک،چیئرمین میڈیاکمیٹی عقیل عباس ملک، سینئر وائس چیئرمین رانا رضوان،وائس چیئرمین یحی یونس،وائس چیئرمین زاہد جان، وائس چیئرمین یاسرعلی، میڈیاایڈوائزرتنویر حفیظ نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں ہنگامی طور پر زمین ڈاٹ کام کے حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی صدر ابو بکر بھٹی نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے ساتھ بائیکاٹ کا یہ دوسرا مرحلہ ہے پہلے بھی ہم اس کے خلاف بائیکاٹ کرچکے ہیں لیکن اس دفعہ تمام گروپس نے مشترکہ طور پر بائیکاٹ کا اعلان کیا پہلے فیز میں ڈاٹ کام کے پلاٹینیم والے دوستوں سے مشاورت کی جائے گی کیونکہ ہر سال کروڑں روپے سے صرف ڈی ایچ اے کے ڈیلر سے وصول کرتاہے جتنا وہ کمیشن دیتے ہیں اس سے کہیں زیادہ منا فع کما تے ہیں میڈیاکمیٹی چیئرمین عقیل عباس ملک نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام سے کوئی ذاتی عدوات نہیں لیکن جب ہماری کیمونٹی کوپریشانی ہوگی اور ان کے حق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے دوسرے آپشن بھی زیر غور ہیں یحی یونس نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کو سکینڈری مارکیٹ میں نہیں آنا چاہیے اس کو سروس پروائیڈرہی رہنا چاہیے تمام ڈیلر متحد ہیں۔زاہد جان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کے ساتھ دوسرے پورٹل پر بھی کام کرنا چاہیے اور ان کی مناپلی سے باہر نکلناچاہیے سینئروائس چیئرمین رانا رضوان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کا ہر حال میں بائیکاٹ کرنا چاہیے اور کسی طرح بھی ان کی فنڈنگ کو روکنا چاہیے تاکہ مستقبل قریب میں کسی کا حق نہ مارا جاسکے۔وائس چیئرمین یاسرعلی نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کا تین مہینے کے لیے بائیکاٹ کرنا چاہیے پیٹرن انچیف عمر ملک نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کو کسی بھی طرح سے اپنی کیمونٹی کامحاصرہ نہیں کرنے دیں گے جوہماری کیمونٹی کو تکلیف دے گا ہم اس کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور انہوں نے اپنے قول وفعل میں تضادثابت کیاہے تنویر حفیظ نے کہاکہ ہم اپنی ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے مزید براں بہت سے دوسرے معاملات پربھی مشاورت کی گئی پہلی دفعہ پوری ڈیلر برادری ایک ہی پیج پر اکھٹی ہے۔

بائیکاٹ

مزید : صفحہ آخر