صدر مملکت سے مصر کے کمانڈر ان چیف اوروزیر دفاع کی ملاقات

    صدر مملکت سے مصر کے کمانڈر ان چیف اوروزیر دفاع کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مصر کے کمانڈر ان چیف اور وزیر دفاع جنرل محمد احمد ذکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاع کی شعبے میں مضبوط تعلقات ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ دفاعی پیداوار کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -