وزیر داخلہ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  



  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔سفیر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ باہمی امور کے معاملات میں مزید مثبت پیش رفت ہو- اعجازشاہ نے کہاکہ ویزہ سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے- اعجازشاہ نے کہاکہ • غیر قانونی سفر کی روک تھام کے لئے ائیر پورٹز پر سکیورٹی سخت کی ہے- اعجازشاہ نے کہاکہ الیکٹرانک پاسپورٹ متعارف کروانے کی تجویز کو جلد عمل میں لایا جائے گا تاکہ جعلی کاغذات پر سفر نہ کیا جاسکے- بوسنین سفیر نے کہاکہ آپ کی جانب سے تعاون کے شکر گزار ہیں -

وزیر داخلہ

مزید : صفحہ آخر