پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی، ہڈرزفیلڈ یونیورسٹی سے معاہدہ

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی، ہڈرزفیلڈ یونیورسٹی سے معاہدہ

  



مانچسٹر(آئی این پی) پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہڈرزفیلڈ یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے حکومت اور ہڈرز فیلڈ یونیورسٹی مانچسٹر کے سینئر ماہر سائنس دان ڈاکٹر محمد عثمان غوری پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ڈاکٹر عثمان غوری آلودہ پانی کو سستے داموں پینے کے قابل بنانے کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ اس منصوبے کے تحت خطے کے کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے میں موجود ذخائر کو بھی قابل استعمال بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ڈاکٹر عثمان غوری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے دورہ برطانیہ کے دوران ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

معاہدہ

مزید : صفحہ آخر