ریلوے کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار، 10ہزار افراد بھرتی کئے جائیں گے: شیخ رشید

    ریلوے کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار، 10ہزار افراد بھرتی کئے جائیں گے: ...

  



کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 10 ہزار افراد بھرتی کئے جائیں گے اور بہت جلدوزیراعظم پیکیج اور TLA ملازمین کو بھی مستقل کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قائد پریم یونین اشتیاق احمد آسی کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بحالی اور ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہے اور میں ان کے مسائل سے باخبر ہوں،انشا اللہ بہت جلد خوشخبری دوں گا۔اس موقع قائد پریم اشتیاق آسی نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدور آج دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، بقایاجات کے حصول کیلئے ڈویژنل آفس میں چکر کاٹ رہے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ لوکو شیڈز اور دیگر کیٹگریز میں ہیلپروں کی کمی کو نئی بھرتی کرکے فوری پورا کیا جائے۔ ریلوے میں ملازمین کے بچوں کو 100فیصد کوٹہ کے حساب سے بھرتی کیا جائے۔ اس موقع پر ابوسعیدجعفری، علی عمیر اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر