اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کر دیا،گورنر پنجاب

  اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کر دیا،گورنر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور بیوروکر یسی مل کرکام کریں تو کسی بھی چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے،بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کرے گی توان کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، سول سروس اکیڈمی میں پی اے ایس کے 42 ویں سیپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے، تما م ادارے آئین وقانون کے مطابق مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں،عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی اورمیرٹ حکومت کی اولین تر جیح ہے، تقریب میں ڈی جی سول سروسز کیڈمی سہیل عامر،سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اعجاز منیر،پر نسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر