پارا چنار سمیت ضلع کرم میں ٹڈی دل کا حملہ،فصلوں کو نقصان

پارا چنار سمیت ضلع کرم میں ٹڈی دل کا حملہ،فصلوں کو نقصان

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان) ٹڈی دل نے پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں پر حملہ کردیا ہے اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا دیا ہے، محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ٹڈیوں پر سپرے مہم جاری ہے۔ کسانوں اور زمینداروں کے مطابق ٹڈی دل نے ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت ضلع کے مختلف دیہات سمیت مہورہ، احمد زئی، زیڑان، کڑمان، نورکی شلوزان، تری منگل اور دیگر علاقوں پر حملہ کردیا ہے اور ان علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا دیا ہے امداد علی، جمشید حسین اور دیگر کسانوں نے بتایا کہ وہ اپنے فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے آگ الاو جلارہے ہیں اور شور مچا کر ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کررہے ہیں کسانوں کا کہنا تھا کہ جن جن علاقوں پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا ہے وہاں ہر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر آج علاقہ نورکی اور آس پاس کے مختلف علاقوں میں ٹڈیوں کے تلفی کے خلاف مہم جاری رہا مہم میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایگریکلچر، ٹی ایم او انسپکٹر دیگر محکموں نے حصہ لیا اہلکار درختوں پر بیٹھے ٹڈیوں پر اسپرے کرکے ٹڈیوں کو تلف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مہم کے دوران ڈائریکٹر ایگریکلچر، تحصیلدار ساز محمد بھی موجود تھے

مزید : صفحہ اول