اقدام قتل کے ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر آر پی او شیخوپورہ سے پیر تک رپورٹ طلب

  اقدام قتل کے ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر آر پی او شیخوپورہ سے پیر تک ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے اقدام قتل کے ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر آر پی او شیخوپورہ کو اپنی نگرانی میں تفتیش مکمل کروا کرپیرتک ر پورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت میں بھی2 مارچ تک توسیع کردی ہے۔،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو آر پی او شیخوپورہ فاروق مظہر،ڈی پی او صلاح الدین غازی اورایس پی لیگل رانا محمد لطیف سمیت دیگر افسرعدالتی حکم پر پیش ہوئے۔فاضل جج کے استفسار پر آرپی او شیخوپورہ فاروق مظہر نے کہا کہ لگتاہے پہلی تفتیش درست نہیں ہوئی ہے،جس پر فاضل جج نے کہا کہ لگتانہیں،بلکہ تفتیش درست ہوئی ہی نہیں۔

درست تفتیش

مزید : صفحہ آخر