کرونا وائرس جسم میں ہونے کے باوجود 14 روز تک بھی ظاہر نہیں ہوتا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی بریفنگ

کرونا وائرس جسم میں ہونے کے باوجود 14 روز تک بھی ظاہر نہیں ہوتا ڈائریکٹر جنرل ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے متاثرہ 100 میں سے 97 فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ ماضی میں خیبر پختونخوا کے عوام اس وائرس سے زیادہ مہلک متعدی امراض سے گزر چکے ہیں۔ کورونا وائرس دیگر وائرسس کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طاہر ندیم نے میڈیا کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ ڈاکٹر طاہر ندیم کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے 14 دن تک انسانی جسم میں رہتے ہوئے بھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لہذا وہ افراد جو چین سے آئے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اس دورانیے میں اہل خانہ اور دیگر لوگوں سے میل جول کم رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس شرحِ اموات کے لحاظ سے اتنا مہلک نہیں جتنا کہ دنیا میں اس کے حوالے سے خوف پیدا ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر طاہر ندیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا کے 16 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ سبھی کلئیر قرار دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کسی سے کچھ نہیں چھپا رہا، کورونا کے مشتبہ کیسز سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ذرائع ابلاغ کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ

مزید : صفحہ اول