حکومت صابن کی ٹکی پر کھڑی، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے: سینیٹر سرا ج الحق

حکومت صابن کی ٹکی پر کھڑی، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے: سینیٹر سرا ج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ رہی ہے اورحکومت صابن کی ٹکی پر کھڑی ہے جبکہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے حکومت کی غفلت اور لا پرواہی سے کرونا وائرس کراچی پہنچ گیا ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں جے ائی یوتھ کے زیر اہتمام سیرت نبی کوئز مقا بلوں کے بڑی تقریب تقسیم انعا مات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جے ائی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل، جما عت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعزاز الملک افکاری، جے ائی یوتھ لویر دیر کے صدر فاروق حمید اللہ، مشتاق احمد، نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان، سابق ایم این اے صاحب زادہ یعقوب خان، سابق صوبا ئی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، سید نورالوہاب با چا بھی موجود تھے سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں خیرات میں نہیں ملا ہے اس کے لئے ہماری بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں نے لاکھوں کی تعداد میں جا نوں کی نذرانے پیش کئے لیکن بد قسمتی سے 70سال گزرنے کے باوجود قیام پاکستان کے مقاصد پورا نہیں ہوئے اور حکمران ملک کی جغرا فیائی حدود کا بھی تحفظ نہ کرسکے اور بنگلہ دیش ہم سے جدا ہوا انھوں نے کہا کہ انگریز تو یہاں سے چلے گئے لیکن ملک پر انگریزوں کے بوٹ پالش کرنے والوں کے پڑ پوتوں کی حکومتیں چلی آرہی ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی ملک پر شوگر اور آٹا مافیا کی حکومت ہے اور ملک پر سا نپ اور بچھوں کی شکل میں حکمران مسلط ہیں انھوں نے کہا کہ ملک لنگر خانوں سے نہیں کار خانوں او رکا روبار سے ہی چلا یا جاسکتا ہے ملک کو لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت نے کوئی اقدا مات نہیں اٹھائے اور حکومت کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے کرونا وائرس کے دو کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جس کی وجہ سے بلوچستان او رکراچی میں تعلیمی ادریں بھی بند کر دئے گئے سراج الحق نے کہا کہ بھارت میں بے گناہ مسلمانوں کے مساجد، مکانات، اور دکانیں جلائے جارہے ہیں لیکن پوری دنیا اس ظلم پر خاموش ہے انھوں نے مطا لبہ کیا کہ بھارت کے حوالے سے فوری طور پر او ائی سی کا اجلاس بلا یا جائے انھوں نے کہا کہ ملک مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر احتجاجی تحریک شروع کی ہے اور جماعت اسلامی ہی مظلوم عوام کی آواز بن چکی ہے انھوں نے کہا کہ ساری دنیا سے سود کا خاتمہ کیا گیا ہے لیکن پاکستان میں شرح سود میں 13.25 فیصد تک اضافہ کیا گیا انھوں نے کہا کہ حکمرانوں سے ملک چلا یا نہیں جاسکتا حکومت نے گندم کو سستی قیمت پر فروخت کرکے پھر مہنگی داموں خرید ی۔

مزید :

صفحہ اول -