شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، شریک ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

  شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، شریک ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارتین شریک ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔عدالت کے روبروگرفتارملزموں قاسم قیوم،فضل داد عباسی اور شعیب کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا،رہائی کا حکم دیاجائے،نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم فضل داد اور شعیب کیش اکھٹا کر کے سلمان شہباز کو دیتے تھے،برطانیہ سے یہ پیسہ آفتاب کے ذریعے شہباز شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کیا جاتا رہا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
ضمانت مسترد

مزید :

صفحہ آخر -