سی ای او ریلوے کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

    سی ای او ریلوے کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سی ای او پاکستان ریلوے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،خورشید بی بی کی طرف سے دائراس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار کا شوہر ریاست علی پاکستان ریلوے میں ملازم تھا،دوران سروس اس کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا،اس کو وزیراعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت ملازمت یا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا،عدالت نے یکم نومبر2019ء کو اس بابت اس کی درخواست دادرسی کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کو بھجوا ئی تھی،سی ای او پاکستان ریلوے نے تاحال عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا،ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سی ای او

مزید : صفحہ آخر