بناسپتی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے عبوری حکم میں 6 مارچ تک توسیع

    بناسپتی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے عبوری حکم میں 6 ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے بناسپتی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے اپنے عبوری حکم میں 6 مارچ تک توسیع کر دی،حکومت کی طرف سے بناسپتی کی قیمتیں مقررکرنے کے خلاف مختلف گھی ملوں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری انڈسٹریز کے توہین آمیز جواب پر سخت برہمی کااظہارکیاجس پرسیکرٹری انڈسٹریز نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی تاہم عدالت نے انہیں تحریری معافی مانگنے کا حکم دے دیا،مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی اور مسٹرجسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے اشتر اوصاف، فیصل نقوی اوردیگر وکلاء پیش ہوئے۔

بناسپتی،کیس

مزید : صفحہ آخر