ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ملازمین کی ممکنہ برطرفی،دائردرخواست پر سیکرٹری اور اتھارٹی سے جواب طلب

        ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ملازمین کی ممکنہ برطرفی،دائردرخواست پر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ملازمین کی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائردرخواست پر فیڈرل سیکرٹری کامرس اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،عدالت نے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو درخواست گزاروں کی ممکنہ برطرفی سے بھی روک دیا ہے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے عثمان بیگ اور محمد سالک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاکی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ انہیں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا،درخواست گزاروں کی پرفارمنس اچھی ہونے کے باوجود پہلے سے تعینات پوسٹوں پر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

ٹریڈ اتھارٹی

مزید : صفحہ آخر