ریلوے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنیکا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے ریلوے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا،سپریم کورٹ نے ریلوے حکام کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں دائرتوہین عدالت کی درخواست پربھی حکم امتناعی جاری کردیاہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی،ریلوے کے وکیل نے کہا کہ پالیسی کے مطابق ریلوے کے وفات پانے والے ملازموں کے بچوں کو کنٹریکٹ پرنوکریوں پررکھا،گزشتہ ادوارمیں اس پالیسی کے تحت کنٹریکٹ ملازموں کو وزیر اعظم پیکج کے تحت مستقل کیاگیا،اب وزیراعظم پیکج کے تحت ملازموں کومستقل کرنے کی پالیسی موجود ہی نہیں،جس پرعدالت نے ریلوے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر فریقین سے تفصیلی جواب بھی طلب کرلیاہے۔
کنٹریکٹ ملازمین