پولیس کو تفتیش سمیت ہر معاملے میں چوکس رہنا چاہیے،لاہور ہائیکورٹ

  پولیس کو تفتیش سمیت ہر معاملے میں چوکس رہنا چاہیے،لاہور ہائیکورٹ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گیس چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست ملزم شفیق رامے کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی بناء پر نمٹادی،دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کو تفتیش سمیت ہر معاملے میں چوکس رہنا چاہیے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سی پی او گوجرانوالہ گوہر مشتاق بھٹہ اورایس پی خواجہ وسیم سمیت دیگر پولیس افسرعدالتی حکم پر پیش ہوئے،ملزم کے وکیل کبیر چودھری نے عدالت میں موقف اختیا رکیا کہ وہ اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

چوکس

مزید : صفحہ آخر