بی بی پاک دامن مزار کی توسیع کیس،12 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب

  بی بی پاک دامن مزار کی توسیع کیس،12 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب

  



  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بی بی پاک دامن دربار کی توسیع کے لئے دائر درخواستوں پر چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے 12 مارچ کو تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے سرکاری کام سے قبرستان کے لئے اراضی ایکوائر کرنے بارے کیا اقدامات کئے گئے اور بی بی پاکدامن مزار کی توسیع کا نقشہ پر عمل درآمد سے زائرین مشتعل ہوں گے یا نہیں، یہ بھی بتایا جائے کہ ماہر تعمیر نیئر علی دادا کے نقشے پر عملدرآمد ممکن ہے یا نہیں، جسٹس شاہد وحید نے سیدہ زہرا اور عاصمہ ممدوٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، چیف انجینئر پنجاب ودیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے عدالت کے روبرو معذرت کرتے ہوئے کہا کہ زونل چیف انجینئر تبادلہ ہونے کی وجہ سے سائٹ پر نہیں جاسکا، عدالت نے سیکرٹری اوقاف سے استفسار کیا کہ اس حوالے سے فنانس ڈویڑن کا فیصلہ کہاں ہے اور اس پر کیا پیش رفت ہوئی ہے،عدالت کوآگاہ کیا جائے۔

دربار توسیع کیس

مزید : صفحہ آخر