سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف متفرق درخواست دائر

    سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف متفرق درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، یہ آئینی درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیا رکیا گیاہے کہ سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں غیر آئینی طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے،کرونا وائرس کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،سرجیکل ماسک کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 480 سے 1000 روپے تک پہنچ گی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوماسک کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ذخیرہ اندوزں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیاجائے۔

ماسک،قیمت

مزید : صفحہ آخر