پی ایس ایل: ملتان، کراچی اور پشاور، لاہور کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی

پی ایس ایل: ملتان، کراچی اور پشاور، لاہور کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی

  



ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں (آج) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے، پہلا میچ ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ دو تین بجے ملتان میں شروع ہوگا جس میں فیصل خان آفریدی اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے۔ شیڈول کے مطابق پشاورزلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ شام آٹھ بجے شروع ہوگا جس میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری) کے فرائض سرانجام دینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر