ملتان‘ انتظامیہ پی ایس ایل میں مصروف‘ امور ٹھپ‘ شہری خوار

    ملتان‘ انتظامیہ پی ایس ایل میں مصروف‘ امور ٹھپ‘ شہری خوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع ملتان، بلدیاتی اداروں سمیت دیگر آفیسران پی ایس ایل کرکٹ کی تیاریوں میں مصروف، انتظامی امور مکمل طور نظر انداز کئے جانے سے شہریوں  کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا، حکومت پنجاب کی جانب سے کرکٹر کو اسٹیٹ گیسٹ کا(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

درجہ دیا گیا ہے، کرکٹرز کی آمدورفت اور دیگر انتظامات کیلئے بہترین انتظامات کئے جار ہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک، اے سی سٹی، اے سی صدر، اے سی ہیڈ کوارٹر اور اے سی جنرل، اے ڈی سی آر، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن، تحصیل کونسل، ایم ڈی اے، پی ایچ اے، پولیس اور دیگر محکموں کے آفیسران کی انتظامات کیلئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں  ، ملتان اسٹیڈیم میں  میچ کے 38کلومیٹر روٹ کو روشن کیا گیا ہے، مذکورہ روٹ پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔ شہری محمد ندیم، شجاع احمد،فرحین احمد، ذوالقرنین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیموں کی آمدورفت کیلئے 38کلومیٹرکو روشن، صفائی اور پولیس تعینات کرنے پر کروڑوں روپے اخراجات آئے ہیں۔ ٹیموں کی آمدورفت کے وقت پورے ملتان کو مکمل طور پر سیل کردیا جاتا ہے، حکومت پاکستان کا سافٹ امیج بنا رہی ہے لیکن لاکھوں عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے تاکہ لاکھوں شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے بچایا جا سکے۔
امور ٹھپ