پریشر میں نہیں ہوں‘ اچھا کھیل پیش کرینگے‘ عماد وسیم

  پریشر میں نہیں ہوں‘ اچھا کھیل پیش کرینگے‘ عماد وسیم

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ملتان کے کرکٹ شائقین بہت پرجوش ہوتے ہیں، کونسی ٹیم کے کونسے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں اتارناہے وکٹ دیکھ کر فیصلہ کرینگے، ہماری ٹیم کوبھی شائقین کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔آج کا میچ جیتیں گے.ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے کل ہونے والے میچ کی پریکٹس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

مزید کہا کہ ملتان میں نیشنل ٹی ٹونٹی کھیل چکا ہوں۔ ڈے ٹائم میں وکٹ مختلف ہوگی، امید ہے کل ہائی سکور گیم ہوگی، ملتان کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں، پہلے میچ کی طرح 200 سکور کرنے کی کوشش کرینگے، پی ایس ایل میچز سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئیگی، امید ہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ وکٹ ہے گراؤنڈشائقین کی سپورٹ جس کے ساتھ بھی ہو ہم نے اچھا کھیلنا ہے،عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں پروفیشنل کھلاڑی ہیں پریشرمیں نہیں ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں اچھا کھیل پیش کریں گے، ہماری پہلی کوشش ہے کہ پلے آف میں جائیں، میری ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں شرجیل خان اور بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل میری ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی ہے۔تین سال بعد کھیل رہا ہے لیکن اس پر بے جا تنقید نہیں ہونی چاہیے۔شرجیل ایسا کھلاڑی ہے جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔وہ دس اوور کھیل کر میچ کو یکطرفہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عماد وسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر