کھلاڑیوں کے حوصلے بلند‘ کراچی کوہرائینگے‘ علی شفیق
ملتان(نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل فائیو کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑی علی شفیق نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کاحوصلہ بلند ہے کوشش ہوگی کل بھی جیتیں، ہمیں ہوم گراونڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ملتانی سوہن حلوہ تو سب کو پسند ہے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی شفیق نے مزید کہا کہ سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، کراچی کنگز کی بیٹنگ اور باؤلنگ اچھی ہے، لیکن زلمی سے میچ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
جیتنے کے بعدہمارا حوصلہ بہت بلند ہوا ہے۔انشااللہ آج کا میچ بھی جیتیں گے شائقین کرکٹ کو اچھی گیم دیکھنے کو ملے گی،انہوں نے کہا کہ پشاورزلمی سے ہونے والے میچ کی جیت کو خوب انجوائے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یقیناً شاہد آفریدی قومی سٹار ہے اور شائقین ان کی بیٹنگ کو بہت انجوائے کرتے ہیں پچھلے میچ میں انکی باری نہیں آئی لیکن انہیں کونسے نمبر پر بیٹنگ کرانی ہے یہ پلاننگ ٹیم منیجمنٹ،کپتان اور شاہد بھائی مشاورت سے کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے باؤلنگ اور فیلڈنگ سے پچھلے میچ میں شائقین کو محظوظ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان پہنچتے ہی سوہن حلوہ کھایا تھا۔ اس خطے کے عوام نے جس طریقے سے اپنی ٹیم ملتان سلطان کو جس شاندار انداز میں سپورٹ کیا ہے اس سے ہمیں بہت خوشی ہوئی اور ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے۔آج کے میچ میں بھی امید ہے کہ شائقین بھرپور انداز میں آئیں گے۔ہمیں ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمپوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون آگئے ہیں اور اب ہماری کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔
علی شفیق