ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کی معطلی منسوخ کردی

ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کی معطلی منسوخ کردی

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان کو معطل کرنے کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو دوبارہ انکوائری کرنے کے احکامات کے ساتھ درخواست کو نمٹا دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سی ای او ہیلتھ منور عباس نے کونسل قمر(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

الزمان بٹ کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پیڈا ایکٹ کے سیکشن چھ 2006 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے معطل کیا گیا جبکہ اس کے خلاف کوئی تفتیش التواء نہیں ہے۔ اس لیے ان احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ تاہم فاضل عدالت نے معطلی کے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر