کرونا وائرس کا خطرہ‘ مارکیٹ میں گرین ڈسپوزبیل ماسک نایاب

    کرونا وائرس کا خطرہ‘ مارکیٹ میں گرین ڈسپوزبیل ماسک نایاب

  



ملتان (سٹاف رپورٹر‘نیوز رپورٹر)کرونا وائرس کاخطرہ، زکریا یونیورسٹی ملتان کے لیکچرار نے چین واپسی موخر کردی۔ انججینئر فرحان حنیف چھٹی پر پیکنگ یونیورسٹی بیجنگ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

سے مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ زکریا یونیورسٹی میں بطور لیکچرار دوبارہ جوائننگ دے دی۔ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے لیکچرار انجینئر فرحان حنیف ڈیڑھ سال قبل چائینیز گورنمنٹ کے اسکالر شپ پر چینی دارالحکومت بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے گئے۔ دو ماہ قبل چھٹی پر پاکستان آئے اور بعد ازاں چین میں کرونا وائرس کی موذی وبا پھیل گئی جس کے بعد چین کی مختلف جامعات میں غیر معینہ عرصہ کیلئے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو گئیں۔ دوسری جانب دوسرے ممالک میں موجود لوگ چین کی جانب سفر کرنے سے کترا رہے ہیں۔ انھیں خطرات کے پیش نظر لیکچرار انجینئر فرحان حنیف نے گزشتہ روز پی ایچ ڈی کی اسٹڈی لیو معطل کرنے اور شعبہ مکینیکل انجینئرنگ ذکریا یونیورسٹی میں بطور لیکچرار جوائن کرنے کی درخواست چیئرمین شعبہ ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کو پیش کی جسے منظور کرتے ہوئے وائس چانسلر کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی۔ یاد رہے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی طلبہ چین میں زیر تعلیم ہیں اور کرونا وائرس کی وجہ سے افراتفری کی وجہ سے انکا تعلیمی مستقبل داو پر لگا ہوا ہے۔دریں اثنا کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق نے میڈیکل ماسک کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو فوری صورتحال کی مانیٹرنگ اور ایکشن کا حکم دیدیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے تناظر میں میڈکل ماسک کی قیمتیں بڑھانا افسوسناک ہے۔عوام کرونا وائرس کے حوالے سے کسی منفی پراپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔میڈیکل ماسک کی قلت کرکے قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔ کسی بھی مسلئے کو مفاد کا ذریعہ بنانے والا مافیا کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہے اور ایسے عناصر سے آہنے ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

ماسک نایاب

مزید : ملتان صفحہ آخر