صوبے کا قیام‘ ملازمین کے حقوق کا تحفظ‘ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس تشکیل

  صوبے کا قیام‘ ملازمین کے حقوق کا تحفظ‘ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے اجلاس میں اساتذہ سمیت سرکاری محکموں کے ملازمین متحد، جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سمیت ملازمین کے حقوق کے لئے گورنمنٹ ا یمپلائز گرینڈ الائنس تشکیل، 12مارچ کو سپورٹس(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

گراؤنڈ میں بھرپور کنونشن کا اعلان،ایپکا، اساتذہ، ہائیڈرویونینز، انجینئرز، واسا، سول سو سائٹی سمیت دیگر کا ایپکا قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نہ صرف الگ صوبہ کے قیام کے وعدے سے منحرف ہو گئی ہے بلکہ سفید پوش طبقہ ملازمین کے مسائل میں بھی اضافہ کردیا ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، سوئی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں رہی سہی کسر سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی آسمان کی بلندیوں پر پہنچی قیمتوں نے پوری کردی ہے لیکن نہ تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی محرومیوں کا خاتمہ کیا گیاافسوسناک صورتحال یہ ہے کہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں مگر پنجاب کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجارہا ہے ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں تعلیم، صحت، روزگار سمیت دیگر مسائل حل نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے اپیکا میں شامل تمام محکمہ جات کے ملازمین کے متفقہ فیصلے کے مطابق الگ صوبہ کا قیام اور ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے لئے گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس تشکیل دیا گیا ہے جس نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے اور احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ابتدائی مرحلے میں ملتان سپورٹس گراؤنڈ میں 12مارچ کو پہلا کنونشن ہو گا جس میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب بھر کے محکمہ جات کے ملازمین اور اساتذہ تنظیمیں شرکت کریں گی ایلیمنٹری ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک الطاف احمد، ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد فرید بزدار،پی ٹی یو کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین اور صدر پی ٹی یو ملتان محمد سرور قریشی نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں اور ملتان سمیت جنو بی پنجاب کے اراکین اسمبلی کو جگانے کے لئے ان کے گھروں کے باہروعدے یاد دلانے کے لئے لاکھوں ملازمین اپنے گھروں سے نکلنے کا اعلان کرچکے ہیں اب ملتان کے بعد بہاولپور، ڈی جی خان میں بھی کنونشن ہو ں گے اور پنجاب اسمبلی، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے دینے کے لئے تحریک کا آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام گلشن فیض کالونی نزد قاسم پور کالونی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف تحصیل و اضلاع ملتان،مظفر گڑھ، رحیم یار خان، لودھراں، بہاولپور ودیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایپکا، ہائیڈ رویونینز،واسا، اساتذہ تنظیموں سمیت تمام محکمہ جات کے صدور سیکریٹریز رانا اسلم ساغر، عبد القیوم نازش،محمد اشفاق انصاری، سجاد بلوچ، سید انتصار شاہ، چوہدری ساجد یسین، راؤ محمد جمیل، محمد زبیر، عبد الرزاق بلوچ،مظہر نواز خان، محمد شفیق بھٹی،،ملک ارشد پہلوان، کریم نواز خان، محمد ندیم گوندل، رانا محمد اقبال، چوہدری جاوید اقبال، رانا محمد ناصر، محمد ندیم خان، خالد محمود، محمد اسلم، محمود الحسن،محمد اجمل، غلا م قاسم بھٹہ، محمد سعید مجاہد، محمد وسیم خان بلوچ، وزیر احمد دستی،اکبر آفتاب گشکوری، راؤ عمر دراز، ناصر حسین اعوان، محمد ارشاد، میاں نعیم ارشد، شیخ بشیر، سید ظفر علی شاہ، رانا محمد بابر، محمد علی، چوہدری محمد علی، چوہدری سعید اختر، مختار احمد راٹھور،شاہد حسین، رانا محمد اکرم، ملک ریاض، محمد خالد علوی، سراج احمد، عابد حسین گھمن، عمار اسلم گجر، وسیم خان بلوچ، سید تنویر الرحمن شاہ، محمد رضوان، مرغوب النبی، محمد علی آصف، جاوید سنگھیڑا، اعجاز حسین حیدری، محمد اسلام قریشی، سجاد وینس نے بھی خطاب کیا مقررین نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ملازمین بڑھتی ہوئی محرومیوں، مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلز میں آئے روز اضافے کی وجہ سے متحد ہو چکے ہیں اور مطالبات کے حق میں پرعزم ہیں اب ہم اپنے گھروں میں بیٹھ کر خودکشی کرنے کی بجائے جدوجہد کرتے ہو ئے شہادتوں کو قبول کریں گے۔

گرینڈ الائنس

مزید : ملتان صفحہ آخر