نشتر‘چلڈرن کمپلیکس کے وینٹی لیٹرز خراب، مریضوں کی زندگیاں داو پر

نشتر‘چلڈرن کمپلیکس کے وینٹی لیٹرز خراب، مریضوں کی زندگیاں داو پر

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر)جنوبی پنجاب ا وربلوچستان کی کروڑوں کی آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سی یو وارڈ میں 5 جبکہ بچوں کے وارڈز میں 3 وینٹی لیٹرز خراب ہیں، مریضوں کی زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں۔وینٹی لیٹرز (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کی مرمت و دیکھ بھال کے لئے محکمہ صحت پنجاب نے بجٹ کے دوران ایک پیسہ بھی مختص نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں صرف 35 وینٹی لیٹرز کام کر رہے ہیں جو اتنی بڑی آبادی کے لئے انتہائی کم ہیں۔ انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی تعداد زیادہ جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد کم ہونے کے باعث مریض زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے جنوبی پنجاب کے غریب مریضوں کو وینٹی لیٹرز کی سہولت کی فراہمی کے لئے مخیر حضرات سے عطیات اکٹھے کر کے 10 نئے وینٹی لیٹرز خریدے گئے جو مریضوں کی تعداد بڑھ جانے کے باعث کم ہیں چلڈرن کمپلیکس ملتان کے بچوں کے آئی سی یو وارڈ میں بھی 7 میں سے 1 وینٹی لیٹر خراب جبکہ چلڈرن کمپلیکس ملتان میں موجود 6 وینٹی لیٹرز اتنے پرانے ہیں کہ بعض اوقات مریضوں کو دی جانے والی آکسیجن بھی ان پر مانیٹر نہیں ہو سکتی ہے۔

وینٹی لیٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر